معدومیت کے خطرے سے دوچار غزال افزائش نسل کے لیے السودہ نیشنل پارک منتقل
جمعرات 22 جنوری 2026 0:00
غزال اور آئی بیکس کے لیے مناسب ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے السودہ ڈیویلمپنٹ کے تعاون سے عسیر ریجن کے السودہ نیشنل پارک میں معدومیت کے خطرے سے دوچار آئی بیکس اور غزال افزائش نسل کے لیے منتقل کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق السودہ نیشنل پارک میں چھوڑے جانے والے جانوروں میں چھ نیوبین آئی بیکس اور چھ عربی غزال شامل ہیں۔
عسیر کے جس علاقے میں غزال اور آئی بیکس کے لیے مناسب ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ان کی افزائش نسل کی جا سکے۔
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کے سی ای او ڈاکٹر محمد علی قربان کا کہنا تھا کہ ’السودہ پارک میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے یہ جانور وہاں منتقل کیے گئے ہیں جس کے لیے تمام مطلوبہ انتظامات مکمل کیے گئے جو ان جانوروں کی فطرت کے مطابق تھے۔‘

نیشنل سینٹر کی مخصوص ٹیمیں جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی کی مدد سے وقتاً فوقتاً ان جانورں کی نگرانی کرتی ہیں۔
نیشنل پارک میں تعینات رینجرز کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے حال ہی میں ایک نیا تربیتی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔
