جدہ ونٹر ونڈرلینڈ: برفانی ماحول اور ایڈوینچر کا انوکھا تجربہ
جدہ ونٹر ونڈرلینڈ: برفانی ماحول اور ایڈوینچر کا انوکھا تجربہ
جمعرات 22 جنوری 2026 0:03
جدہ کا ’ونٹر ونڈرلینڈ‘ جو جدہ سیزن 2025 کا ایک حصہ ہے، سردیوں میں تفریح کا ایک انٹرایکٹیو تجربہ پیش کر رہا ہے جو برفانی ماحول کو طرح طرح کے ایڈوینچرز سے ملا دیتا ہے جن میں مختلف شو بھی ہیں اور مشاغل بھی۔
15فروری تک جاری رہنے والے اس جدہ سیزن میں آنے والوں کی دلچپسی کا اہم مرکز ’برف کا گنبد‘ ہے۔ یہ جگہ دراصل قطب شمالی کے یخ بستہ ماحول کو ہوبہو دکھانے اور محسوس کرانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
ٹوائے ٹاؤن، نارتھ پول، وائلڈ ونٹر اور فروسٹ فیئر کے نام سے چار مختلف زون بھی ہیں (فوٹو: جدہ سیزن)
اسے دیکھنے والے والے شمالی روشنیوں کے 360 درجے پر محیط پینوارمک نظارے کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں جہاں سبز، جامنی اور نیلے رنگ کی روشنیاں چمک رہی ہوتی ہیں۔
ٹوائے ٹاؤن، نارتھ پول، وائلڈ ونٹر اور فروسٹ فیئر کے نام سے چار مختلف زون بھی یہاں قائم ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک ایسے تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتے ہیں جس میں وہ کھو جاتے ہیں۔
ونٹر لینڈ بچون کی توجہ کا مرکز ہے (فوٹو: ایس پی اے)
یہاں 9 انٹرایکٹیو تفریحی مقامات ہیں جبکہ 32 رائڈز اور مہارتوں والی 10 گیمز بھی شامل ہیں۔
جدہ کے ونٹر ونڈرلینڈ میں 60 ریستوارن اور دکانیں بھی ہیں جو جوش و جذبے سے بھرا ہوا اور تفریح سے لبریز ماحول فراہم کرتی ہیں۔