Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے 20 دلکش مقامات جو سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں

سعودی عرب کے سیاحتی نقشے پر جازان ریجن اپنے بھرپور ماحولیاتی تنوع کے باعث ایک منفرد سیاحتی ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ حالیہ برسوں میں یہاں سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
 ترقیاتی منصوبوں نے علاقے کے قدرتی حسن کو دوبالا کر دیا ہے جس کے باعث سیاحوں اور وزیٹرز کو سال بھر فطرت کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے مواقع میسر ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جازان ریجن میں فطرت کے شائقین کے لیے کم از کم 20 ایسے دلکش مقامات موجود ہیں جو انہیں اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
علاقے کے پہاڑی سلسلے، گھنے جنگلات اور قدرتی حسن سے بھرپور سیاحتی مقامات سیاحوں کو ایک منفرد بصری تجربہ فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر بارش کے موسم میں جب علاقے کا حسن مزید نکھر کر سامنے آتا ہے۔

پہاڑی چوٹیوں کے بل کھاتے راستے، جو اکثر گھنے بادلوں میں چھپے ہوتے ہیں، ایک دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔ بارش کے بعد نمودار ہونے والی سنہری دھوپ اور قوسِ قزح کے رنگ بکھیرتی کرنیں علاقے کے حسن کو دوبالا کر دیتی ہیں۔
ریجنل میونسپلٹی نے ان قدرتی مقامات پر تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں۔ پارکنگ اور آرام کرنے کے لیے مخصوص جگہیں قائم کی گئی ہیں۔

ہوٹلوں، ریستورانوں اور کافی شاپس کے ساتھ ساتھ مختلف بنیادی ضروریات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ کوالٹی آف لائف پروگرام کے تحت سیاحوں کے لیے مکمل سہولتیں موجود ہیں۔
جازان ریجن کی گورنریٹ اور متعلقہ حکومتی اداروں نے وژن 2030 کے مطابق پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔

اس میں ایسے وسیع ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جو انفراسٹرکچر، سڑکوں اور سہولتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی معیارات کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔
یہ علاقہ اپنے ثقافتی ورثے اور متنوع قدرتی مناظر کی بدولت تفریح اور مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے ایک مثالی مقام ہے۔

 

شیئر: