Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: گاڑیوں کی انشورنس فیس ایک سو درہم کردی جائے گی

کویت: کویت میں گاڑیوں کی انشورنس فیس بڑھاکر ایک سو دینار کردی جائے گی۔انشورنس کمپنیاں حکومت سے فیس بڑھانے کی منظوری لے رہی ہیں۔ مقامی اخبار الانبائ کے مطابق تھرڈ پارٹی انشورنس فیس 20دینار ہے۔ یہ رقم گزشتہ55سال ہے۔ اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اب انشورنس کمپنیاں اس میں 5گنا اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔ انشورنس کمپنیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال انشورنس کمپنیوں کو زبردست خسارہ ہوا ہے۔ حادثات کا شکار ہونے والی گاڑیوں کی مرمت پر 40فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: