Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سیکٹر کے پروجیکٹ مینجمنٹ شعبے میں 70 فیصد سعودائزیشن کا اعلان

فیصلے پر وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت افرادی قوت نے 14 فروری 2027 سے پرائیویٹ سیکٹر میں پروجیکٹ مینجمنٹ کے شعبے میں 70 فیصد سعودائزیشن کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس فیصلے پر وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد خصوصی شعبوں میں سعودائزیشن کی  شرح میں اضافہ، قومی ٹیلنٹ کو با اختیار بنانا اور لیبر مارکیٹ میں ان کی شراکت بڑھانا ہے۔
 پروجیکٹ مینجمنٹ کے شعبے کے لیے 70 فیصد سعودائزیشن کی شرح مقرر کی گئی ہے، یہ فیصلہ نجی شعبے کے تمام اداروں پر لاگو ہوگا جہاں ان شعبوں میں کم از کم  تین یا اس سے زیادہ کارکن کام کر رہے ہیں۔
اس میں پروجیکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر، پروجیکٹ منیجمنٹ انجینیئر اور پروجیکٹ منیجمنٹ سپیشلسٹ شامل ہیں اور یہ سعودی سٹینڈرڈ کلاسیفیکیشن آف آکیوپیشن کے مطابق ہیں۔
 وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر پروفیشن کی تفصیلات، عملدر آمد کے طریقہ کار اور سعودائزیشن کی شرح کے تعین کے حوالے سے ایک گائیڈ بھی جاری کی ہے۔

 

شیئر: