Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکاو نے قطر کا مطالبہ مسترد کردیا

ریاض .... کینیڈا میں شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم ایکاو نے سعودی عرب ، مصر ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے خلاف قطر کی درخواست مسترد کردی۔ قطر کی درخواست پر ایکاو کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا تھا۔سعودی وفد کی قیادت محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالحکیم التمیمی نے کی۔ تنظیم ایکاوکے سربراہ نے شروع میں ہی یہ بات واضح کردی کہ سیاسی امور پر کوئی بات نہیں ہوگی اور صرف تکنیکی امور ہی زیر بحث لائے جائیں گے۔قطر کے وزیر نقل و حمل نے انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بائیکاٹ کا فیصلہ قا نون کی روح سے عاری ہے اور یہ قطر کی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔سعودی وفد کے سربراہ نے قطری وفد کے بیان پر اعتراض ریکارڈ کرایا کہ اس نے اجلاس کے محرکات کی پابندی نہیں کی۔ چاروں عرب ممالک نے مشترکہ تحریری بیان تنظیم کو پیش کیا جس پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

شیئر: