خواتین کی سربراہی میں قائم ہونے والے میوزک انیشیٹیو ’هنَّ‘ کے 2025 کے مینٹورشپ پروگرام اور ورکشاپ سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ پروگرام جو اب تین سال سے منعقد ہو رہا ہے، پورے ریجن کی خواتین کو مینٹورز، وسائل اور نیٹ ورکس کے ساتھ ملاتا ہے تاکہ پیشہ ورانہ طور پر آگے بڑھنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔
مزید پڑھیں
-
متاثرکن مجسمہ سازی اور آئل پینٹنگز کی کثیرالجہتی سعودی فنکارہNode ID: 793466
-
جدہ میں فارمولا ون کے بعد ہزاروں شائقین میوزک شوز سے جھوم اٹھےNode ID: 888657
سعودی عرب، فلسطین، لبنان، اردن، مصر اور دیگر ملکوں سے 120 سے زیادہ خواتین اس پروگرام سے وابستہ ہیں۔
اس سال پروگرام کا آغاز جولائی سے ہوا جس میں چھ شرکا کو موسیقی کے نظم و ضبط سے منسلک پروفیشنل مینٹوز کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔ ان چھ خواتین میں سے ہر ایک، ماہانہ بنیادوں پر براہِ راست اپنے مینٹور سے صلاح لیں گی اور انھیں ضرورت کے مطابق پیشرفت کا پلان اور ’هنَّ‘ کے وسیع پروگرام تک رسائی دی جائے گی۔
ان کی محنت کا نکتۂ عروج اس سال دسمبر میں آئے گا جب یہ خواتین ’ایکس پی میوزک فیوچرز‘ میں اپنے کام کو لوگوں کے سامنے رکھیں گی۔
میٹورشپ پروگرام کی مینیجر نادیہ خان، جنھوں نے غیر نفع بخش تنظیم ’ویمن ان کنٹرول‘ کی بنیاد رکھی ہے، کہتی ہیں ’اس برس مینٹورشپ میں جس طرح سیکھنے کی خواہشمند ہر خاتون کو اسی میدان کی پرفیشنل کے ساتھ ملا کر جوڑا بنایاگیا ہے، وہ ریجن میں ٹیلنٹ کے تنوع اور مینٹورز کی عالمی سطح تک رسائی کو ظاہر کرتا ہے۔‘

’جذبے کو یوں فروغ دینے والی مینٹورز کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ سیکھنے والی خواتین صرف رہنمائی حاصل نہیں کر رہیں بلکہ وہ براہِ راست ان خواتین سے کچھ حاصل کر رہی ہیں جنھوں نے موسیقی میں اپنا راستہ خود بنایا ہے، رکاوٹوں کو عبور کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ اپنے وژن سے سچی لگن رکھنے کے ساتھ ساتھ، پنپنا اور کامیاب ہونا عین ممکن ہے۔‘
اس سال کون سی خاتون کس کے ساتھ منٹورشپ کرے گی اس کا انتخاب ’هنَّ‘ کمیٹی کی اراکین نے کیا جن میں سابق شرکا شامل تھیں لیکن اس سال کے جوڑوں کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا۔
مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ ریجن میں فنکارانہ خدمات کی سربراہ ہیٹی کا کہنا تھا کہ ’هنَّ‘ پروگرام کا تعلق خواتین کے استحکام کے لیے ایک جگہ بنانا ہے اور ایسی کمیونٹی کی تعمیر ہے جہاں خواتین موسیقی کی صنعت کے ہر حصے میں آگے بڑھ سکتی ہیں‘۔
اس پروگرام کا ایک کلیدی عنصر ورکشاپس ہیں۔ پہلی ورکشاپ جس کا عنوان ’انٹروڈکشن ٹو میوزک پروڈکشن‘ ہے، 20 اگست کو ’بِیسٹ ہاؤس‘ ریاض میں ہوگی۔
ماہانہ سیشن اس سال نومبر تک جاری رہیں گی جن میں ’پروڈکشن، لائیو پرفارمینس، آرٹسٹ سٹریٹیجی اور گلوبل پوزیشننگ‘ پر مینٹورشپ دی جائے گی۔ ’هنَّ‘ کمیونٹی کے تمام ارکین کو ان سیشنز تک رسائی ہوگی۔
تانیا عوض ’ایکس پی میوزک فیوچرز‘ اور ’مدل بیسٹ فاؤنڈیشن‘ میں میوزک کی سربراہ ہیں۔ یہ فاؤنڈیشن ’هنَّ‘ انیشی ایٹیو کی رہنمائی کرتی ہے۔ تانیا کہتی ہیں ’ہمارا وژن واضح ہے: اور وہ یہ ہے کہ مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کی خواتین میوزک انڈسٹری کے ہر ایک شعبے میں دکھائی دیں۔