Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑھاپے کا علاج تلاش کرلیا گیا؟

واشنگٹن۔۔۔۔بوسٹن میں ریسرچرز نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جسم کے خلیات بوڑھے ہونے سے بچ سکیں گے۔ یہ کامیابی اس وقت ملی جب ریسرچرز جو ایک ایسی جینیاتی خرابی پر تحقیق کررہے تھے جس کے تحت بچے تیزی سے بوڑھے ہوتے ہیں اور نوجوانی کے عالم میں مرجاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتیجے میں زیادہ عمر پر پہنچنے کا سبب رکھنے والے خلیات کا علاج کیا جاسکے گا اور جسم میں ایک ایسا محلول ڈالا جائے گا جس میں ایک خاص پروٹین ہوگا اور یوں عمر کو بڑھنے سے روکا جائے گا اور انسان بوڑھا نظر نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو بوڑھا ہونے سے بچانے کیلئے کافی عرصے سے کوشاں تھے اور اب یہ کام خلیات کو جوان بناکر پورا کیا جائے گا۔

شیئر: