Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سام سنگ گلیکسی ایس26‘ سیریز کی سٹوریج میں کیا تبدیلی متوقع ہے؟

’سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا‘ میں 60 واٹ کی فاسٹ چارجنگ دستیاب ہوگی (فوٹو: سی نیٹ)
مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’سام سنگ‘ رواں ماہ کے آخر میں اپنی نئی فلیگ شپ سیریز ’سام سنگ گلیکسی ایس26‘ متعارف کرانے جا رہی ہے۔
فوربز کے مطابق اس سیریز میں ’سام سنگ گلیکسی ایس26‘ الٹرا، ’سام سنگ گلیکسی ایس26 پلس‘ اور ’سام سنگ گلیکسی ایس26‘ شامل ہوں گے تاہم ان ماڈلز کی سٹوریج میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔
یہ جدید سمارٹ فونز نئے ہارڈویئر، تازہ سافٹ ویئر اور گلیکسی اے آئی فیچرز کے ساتھ رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرائے جائیں گے۔

’گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ‘

’سام سنگ‘ نے تاحال ’گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ‘ کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تاہم دستیاب معلومات اور لیکس کے مطابق یہ ایونٹ 25 فروری کو منعقد ہو گا۔
اس ایونٹ میں ’سام سنگ گلیکسی ایس26‘ سیریز کے تینوں ماڈلز کے ساتھ ممکنہ طور پر ’گلیکسی بڈز فور‘ بھی متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔ ایونٹ کے انعقاد کے لیے سان فرانسسکو کو ممکنہ مقام قرار دیا جا رہا ہے۔

پری آرڈرز کی تفصیل

’سام سنگ گلیکسی ایس26‘ سیریز کے پری آرڈرز ایونٹ کے اگلے دن شروع ہونے کا امکان ہے۔ مختلف ممالک میں پری آرڈر مراحل میں کھولے جا سکتے ہیں۔
ماضی کی طرح اس بار بھی صارفین کو بہتر ٹریڈ اِن آفرز اور کچھ آن لائن سروسز کی مفت سبسکرپشن دی جا سکتی ہے۔

سٹوریج میں بڑی تبدیلی

اطلاعات کے مطابق ’سام سنگ‘ نے ایس26  سیریز سے 128 جی بی سٹوریج کا آپشن ختم کر دیا ہے۔ ’سام سنگ گلیکسی ایس26‘ سیریز اب 256 جی بی سٹوریج سے شروع ہوگی۔

سام سنگ گلیکسی ایس26‘ سیریز ون یو آئی 8.5 کے ساتھ لانچ ہوگی (فوٹو: سی نیٹ)

اس فیصلے کے باعث فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے تاہم زیادہ سٹوریج کو انٹری لیول فیچر کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

ون یو آئی 8.5 کے ساتھ لانچ

’سام سنگ گلیکسی ایس26‘ سیریز ون یو آئی 8.5 کے ساتھ لانچ ہوگی جو اینڈرائیڈ کا جدید ورژن ہے۔
کچھ نئے فیچرز خاص طور پر ’سام سنگ گلیکسی ایس26 الٹرا‘ تک محدود رہ سکتے ہیں تاہم وقت کے ساتھ زیادہ تر اپ ڈیٹس پرانے گلیکسی فونز تک بھی پہنچ جائیں گی۔

ریویوز اور فروخت کی تاریخ

اگر گزشتہ سالوں کا رجحان برقرار رہا تو ’سام سنگ گلیکسی ایس26 الٹرا‘ کے ابتدائی ریویوز چار مارچ 2026 سے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے جبکہ ’سام سنگ گلیکسی ایس26 سیریز‘ 11 مارچ 2026 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

شیئر: