Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں بارش ،15افراد پھنس گئے

مدینہ منورہ....شہری دفاع کے اہلکاروں نے بارش کے باعث پھنس جانے والے 15افراد کو امدادی کارروائی کرکے بچالیا۔اشتہارات کے بورڈ اور درخت گر جانے کی وجہ سے 11افراد پھنس گئے تھے انہیں مصیبت سے نکالا گیا جبکہ 4گاڑیاں سیلاب میں گھر گئی تھیں انہیں بحفاظت منزل تک پہنچا دیا گیا۔ مدینہ منورہ میں بعض مقامات پر بوندا با ندی اور دیگر جگہوں پر اوسط درجے کی بارش ہوئی تھی تاہم کئی وادیاں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

شیئر: