Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر تارکین وطن کے حقوق پامال کررہا ہے، ہیومن رائٹس

  باحہ ..... ہیومن رائٹس واچ نے 2016ءکی رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ قطر تارکین وطن کے حقوق پامال کررہا ہے۔ قطر میں انسانی حقو ق کی سیکڑوں خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔ قطر کے سیکیورٹی ادارے اور بیورو کریسی انسانی حقوق کی پامالی میں پیش پیش ہیں۔ عالمی تنظیم کی رپورٹ میں قطر پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ قطر اظہار رائے کی آزادی ، انجمنوں کی تشکیل ، پرامن اجلاس پر پابندیاں عائد کئے ہوئے ہے۔ تارکین وطن کو ستایا جارہا ہے اور قطر کے باشندوں کیساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔ دوسری جانب قطری میڈیا پڑوس کے تمام ممالک پر یہ الزام لگاتے نہیں تھک رہا کہ انکے یہاں شہریوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔ الجزیرہ چینل مسلسل یہ گانا گا رہا ہے کہ اس کے پڑوسی عرب ممالک اپنے یہاں اظہار رائے کی آزادی نہیںدے رہے ہیں۔

شیئر: