شہزادہ فیصل بن فرحان کی امریکی ایلچی سے شام کی صورتحال پر گفتگو، گوئٹے مالا کے وزیرخارجہ کا خیرمقدم
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں جمہوریہ گوئٹے مالا کے ہم منصب کارلوس رامیرو مارٹینز کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور گوئٹے مالا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہاور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے ملاقات کی۔
ملاقات میں شام کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
