Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہا پسندوں کی قطری حمایت یورپ کیلئے خطرہ

واشنگٹن .... امریکی ایوان صنعت و تجارت کی عالمی امریکی قونصل کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ قطر کی جانب سے انتہا پسند وں کے قائدین کی سرپرستی یورپی ممالک کو بھاری پڑجائیگی۔ انہوں نے ہفنگٹن پوسٹ ویب سائٹ پر جاری کردہ مضمون میں تحریر کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماﺅں اور ماہرین کو اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ قطر خطے میں انتہا پسند عناصر کی سرپرستی کررہا ہے۔انہوں نے توجہ دلائی کہ دہشتگرد تنظیموں اور انکے پیرو کاروں کی سرپرستی یورپی ممالک خصوصاً برطانیہ کیلئے بڑا خطرہ ہے۔گارجین کے مطابق ہینری جیکسن سوسائٹی نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ المنتدی فنڈ نوجوانوں کو انتہا پسندی پر آمادہ کرنے والی مساجد کی مالی اعانت کررہا ہے اور یہ فنڈ قطر کا ہے۔ 

شیئر: