Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ڈیفنس شو 2026: سعودی ملٹری وہیکلز اور بکتر بند گاڑیوں کی نمائش

ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں سعودی وزارت نیشنل گارڈ نے رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس ’ورث‘ کے اشتراک سے ملٹری وہیکلز اور بکتر بند گاڑیوں کی نمائش کی۔
ان گاڑیوں کو نجدی طرز پر سجایا گیا تاکہ عسکری شعبے میں قومی شناخت کو اجاگر کیا جا سکے۔
عاجل نیوز کے مطابق ڈیفنس شو کا انعقاد جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں متعدد حکومتی شعبے اور مقامی و بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہیں۔ 
رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس ’ورث‘، وزارت نیشنل گارڈ اور وزارت داخلہ کے ساتھ دو مشترکہ منصوبوں میں شریک ہے۔
ورث کا مقصد عسکری اور سکیورٹی کے شعبوں میں روایتی مقامی فنون کو متعارف کرانا ہے جو مملکت کی اقدار و ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔
ورلڈ ڈیفنس شو میں نمائش کے لیے رکھی گئی آرمی وہیکلز اور بکتر بند گاڑیوں پر نجد کے علاقے میں دروازوں پر بنائے جانے والے ڈیزائن نقش کیے گئے ہیں۔

قدیم روایت کو عصرِ حاضر میں متعارف کرانے کا یہ بہترین انداز ہے جسے دیکھ کر علاقے کے ماضی سے رشتہ مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔

 

شیئر: