Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیتون برف پوش پہاڑی پر اگایا جاسکتا ہے

لندن ....زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ زیتون کادرخت زندگی اورامن کی علامت ہے۔ زیتون کی ایک ہزار سے زائداقسام ہیں۔ زیتون کاتیل دل کی بیمار ی، پٹھوں کی کمزوری اورنیندکی کمی جیسے امراض کیلئے بے حد مفید ہے۔زیتون کادرخت سدابہارہے۔اس کی بلندی 15میڑجبکہ پھیلاﺅ10میٹرتک ریکارڈ کیاگیاہے۔زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لے کر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں۔زیتون کے پودے عام طورپر4سے 5 سال کی عمر میں پھل دیناشروع کرتے ہیں ۔پھول آنے کاعمل زیتون کی قسم اورموسمی حالات پر منحصر ہے۔پھول آنے کے بعد 4تا5ماہ تک پھل پک کرتیارہوجاتاہے۔
 

شیئر: