Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے میں بچے کی وڈیو وائرل

کنساس ..... کہتے ہیں کہ بچپن سے شاہانہ ہوتا ہے تو یہ بالکل صحیح بات ہے کیونکہ ایسا ہی کچھ یہاں دیکھنے میں اس وقت آیا جب ایک بچہ پرواز کیلئے کھڑے طیارے کی راہداری میں ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک دوڑتا اور چلتا پھرتا نظر آیا۔ کہیں کہیں وہ رکتا تو دوسرے مسافر اسے پیار کرتے اور وہ اپنے دھن میں مگن رہتا ۔ یہ واقعہ کنساس شہر سے شکاگو جانیوالے سائوتھ ویسٹ ائیرلائنز کے طیارے میں پیش آیا۔ماں نے اس کی ویڈیو تیار کر کے جاری کر دی ۔ ماں کا نام عائلہ ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے دلچسپ منظر کو ویڈیو میں قید کر کے نیٹ پر جاری کر دیا تھا تاہم اسے یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ ویڈیو چند گھنٹے میں ہی وائرل ہو جائیگی ۔اب تک لاکھوں افراد اسے دیکھ کر لطف اندوز ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو کو اپنے ملنے جلنے والوں اور دوستوں کو بھی بھیج دیا جو خود بھی اسے دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں ۔ ماں نے امید ظاہر کی کہ ابھی سے ان کے بچے نے جو رنگ ڈھنگ دکھایا ہے اس سے امید کی جا سکتی ہے کہ وہ آئندہ سائوتھ ویلز فضائی کمپنی کا سفیر بن سکے گا ۔ کہا جاتا ہے کہ پرواز کے دوران جب کبھی طیارے میں تھوڑے بہت جھٹکے لگتے تھے تو بچہ اور بھی خوش ہو جاتا تھا اور اچھل کود میں تیزی آجاتی تھی ۔

شیئر: