Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ یونیورسٹی کی پروفیسر کی بڑی کامیابی، سولر سیل انوویشن میں گولڈ میڈل

میڈل یونیورسٹی کی جدید ریسرچ کے عزم کا اعتراف کرتا ہے (فائل فوٹو: یو بی ٹی)
جدہ کی یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی ریسرچر کو جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف انووینشنز میں سونے کے تمغے سے نوازا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ڈاکٹر بسمہ الزین کو یہ سونے کا تمغہ اُن کی رینیوایبل انرجی کی ٹیکنالوجیز میں کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر بسمہ الزین کی ایجادات جو کہ سولر سیل کے متعلق ہیں، انہیں بطور پیٹنٹ کے رجسٹر کر لیا گیا ہے جبکہ انہیں ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزینشن جو اقوام متحدہ کی ایجنسی ہے، کی جانب سے بھی تسلیم کیا گیا ہے۔
یہ تمغہ یونیورسٹی کی جدید ریسرچ کے عزم کا اعتراف کرتا ہے اور انٹرنیشنل سائنٹیفک فورمز میں اس کی پوزیشن کو مضبوط بناتا ہے۔
اسی طرح یہ تمغہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی نمایاں کرتا ہے۔
یہ میڈل یونیورسٹی کی مقامی اور عالمی سائنسی فورمز پر پہلے سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کا تسلسل ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ یونیورسٹی اپلائیڈ سائنٹیفک ریسرچ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
یہ کوششیں ریسرچ سے حاصل ہونے والے نتائج کو ایسے حل میں تبدیل کرنے کی ترجمانی کرتی ہیں جو ایجادات اور ٹیکنالوجی میں عالمی ٹرینڈز کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔

 

شیئر: