Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں شادی رجسٹریشن پر یوگی حکومت کی مہر؟

لکھنؤ۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں لازمی شادی رجسٹریشن کے دستور العمل کی منظوری دیدی گئی ۔ ریاست میں اب مسلمان سمیت تمام طبقات کے لئے شادی کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس دوران کئی مسلم تنظیموں نے شادی رجسٹریشن کو لازمی کئے جانے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ میں شادی شدہ جوڑوں کی تصویر نہیں ہونی چاہئے حالانکہ حکومت نے ان کے اس بیان کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ آدھار اور پاسپورٹ پر تصویر ہوسکتی ہیں تو شادی رجسٹریشن میں کیوں نہیں؟۔ سنگھ نے کہا کہ مسلم مذہبی رہنماؤں کو جب اس بارے میں سمجھایا گیا تو وہ مان گئے ۔ سپریم کورٹ کے حکم کےبعد سابق اکھلیش حکومت نے بھی اسے نافذ کرنے کیلئے دستور العمل بنوایا تھا لیکن اس وقت مسلم مذہبی رہنماؤں نے اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے اس کی مخالفت کی تھی جس کے بعد حکومت نے اس پرروک لگا دی تھی ۔ شادی کا رجسٹریشن صرف10روپے میں ہوگا جو بھی شادی کا رجسٹریشن نہیں کرائے گا اسے سرکاری سہولت کا فائدہ نہیں ملے گا ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد صرف اترپردیش اور ناگالینڈ میں ہی شادی رجسٹریشن لازمی نہیں کیا گیا تھالیکن اب ان دونوں ریاستوں میں بھی اس کا اطلاق کردیا گیاہے۔

شیئر: