Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلگو یونیورسٹی میں ہنگامہ، امتحانی پرچہ آؤٹ

حیدرآباد- - - - -تلگو یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امتحان کا کامن پیپر لیک ہوگیا جس کے بعد طلبہ نے امتحان کا بائیکا ٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ جمعرات کی صبح 11بجے اس امتحان کاآغاز ہوا۔امتحان کے دوران بعض طلبہ نے دیکھا کہ ایک طالبعلم اپنے ہاتھ پر لکھے گئے جوابات دیکھ کر اپنے جوابی پرچہ میں تحریر کررہا ہے۔ان طلبہ نے امتحان ہال میںموجود نگران کار سے اس بات کی شکایت کی۔اسکے جوابات کو امتحانی پرچہ سوالا ت سے ملاکردیکھنے پر یہ جوابات صحیح پائے گئے جس پر طلبہ نے اعلیٰ حکام سے بھی شکایت کی تاہم اس تعلق سے کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر طلبہ نے امتحان کا بائیکاٹ کیا اور اس مسئلہ پر احتجاج کرتے ہوئے امتحانی ہال سے باہر نکل آئے۔ ان طلبہ نے ان سے انصاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی حکام کیخلاف نعرے بازی بھی کی ۔ان طلبہ نے پیپر کے لیک ہونے کے معاملہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا اور یونیورسٹی کے احاطہ میں احتجاج بھی کیا۔

شیئر: