Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور ابہا کے ایئرپورٹس پر حملے، تین افراد جان سے گئے، متعدد زخمی

سعودی ایئرپورٹس پر ہونے والے دو حملوں میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ املاک کو بھی کچھ نقصان پہنچا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بیان میں کہا کہ منگل اور بدھ کو ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایمرجنسی ریسپانس ٹیم اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر واقعات کے بعد طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی۔
ابہا ایئرپورٹ پر ہونے والے صریح حملے میں دو غیر ملکی خواتین جن کا تعلق مراکش اور الجزائر سے ہے جان سے گئیں جبکہ سعودی شہریوں سمیت 28 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں مییں ایک بنگلہ دیشی اور ایک فلپائنی شامل ہے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہر ہونے والے حملے مں ایک سوڈانی شہری کی موت واقع ہوگئی۔ پانچ سعودی شہریوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ دیگر زخمیوں میں دو مصری شہری اور ایک پاکستانی شامل ہے۔
 بیان میں کہا گیا کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل  کیا گیا ہے۔

 

شیئر: