ریاض: مراکش کی باہم جڑی بچیوں سجی اور وضحی کو علیحدہ کرنے کا آپریشن
جمعرات 8 اکتوبر 2026 0:01
یہ اقدام مملکت کی انسانی اقدار کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام کی میڈیکل اور سرجیکل ٹیم جمعرات 8 اکتوبر کو مراکش کی باہم جڑی بچیوں سجی اور وضحی کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کرے گی۔
سعودی قیادت کی ہدایت پر ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سرجری کی جائے گی۔
الاخباریہ کے مطابق یہ اقدام مملکت کی انسانی اقدار کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
آپریشن چھ مراحل میں مکمل کیا جائے گا مراکش کی بچیاں سینے اور پیٹ سے جڑی ہوئی ہیں۔ پیچدہ آپریشن دس گھنٹے میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
یاد رہے سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام کا آغاز 1990 میں کیا گیا تھا۔
پروگرام کے تحت اب تک پانچ براعظموں کے 28 ممالک کے 157 کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں 70 سے زائد جڑے ہوئے بچوں کو کامیابی سے الگ کیا گیا۔ انہیں نفسیاتی، سماجی اور تعلیمی مدد بھی فراہم کی۔
