Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بروقت تنخواہ ادا نہ کرنے پر 30لاکھ ریال جرمانہ

ریاض۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد اباالخیل نے بتایا کہ تنخواہیں بروقت ادا نہ کرنے پر وزارت نے نجی ادارے پر 30لاکھ ریال جرمانہ اورکمپیوٹر بند کردیا ۔مذکورہ ادارے میں ایک ہزار افراد ملازم ہیں۔ وزارت نے ماہ رواں کے شروع میں تحفظ اجرت پروگرام کے 11ویں مرحلے کا نفاذ شروع کیا تھا اس کے تحت ایسے نجی اداروں کو جن کے یہاں 60سے79تک ملازم ہوں ۔ملازمین کی تنخواہیں بینکوں کے ذریعے ادا کرنے کا پابند بنایا گیا۔

شیئر: