Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی راز افشا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

واشنگٹن..... ٹرمپ انتظامیہ نے راز افشا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور صدر ٹرمپ راز افشاءکے معاملات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس عمل کو روکنے کیلئے موجودہ انتظامیہ نے اوبامہ انتظامیہ کے مقابلے میں تفتیشی عمل کو تین گنا بڑھا دیا ہے تاکہ ملکی رازوں کو عام ہونے سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ راز لیک ہونے سے ہمارے ملک کے تحفظ اور حکومتی استعداد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

شیئر: