Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8 سال بعد پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے  دی۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان نے مصر میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جاپان کو ہرا کر آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے  دی۔
پاکستان کی جانب سے عماد محمد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
گول کیپر علی رضا نے پنالٹی سٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی سٹروک ملا، جو گول کیپر علئ رضا نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا اور ساتھ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔

پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ایک اور چوتھے کوارٹر میں تین گول کیے۔ (فوٹو: ایف آئی ایچ فیس بک)

ہاکی ورلڈ ورلڈ کپ رواں سال 14 اگست سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم پچھلے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، قومی ٹیم آخری بار 2018ء کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔
پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ایک اور چوتھے کوارٹر میں تین گول کیے۔
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ فائنل میچ سنیچر کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: