Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا کو واشنگٹن اوپن میں شکست

واشنگٹن: اسٹار ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں کینیڈین ا سٹار یوجینی بوچارڈ اور ان کی امریکن جوڑی دار سیلونی ا سٹیفنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور نیکو لیسکو کو سخت مقابلے کے بعد 1-6، 7-5 اور 10-8 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

شیئر: