Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کانفرنس بحیرہ احمر کے بھر پور ورثے کا جائزہ لے گی

یہ کانفرنس 4 سے 7 دسمبر تک عفت یونیورسٹی جدہ میں منعقد ہوگی۔( فوٹو: ایس پی اے)
 ریڈ سی میوزیم نے ریڈ سی کانفرنس کے 12 ویں ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔ یہ کانفرنس 4 سے 7 دسمبر تک عفت یونیورسٹی جدہ میں منعقد ہوگی۔
یہ ایونٹ بحیرہ احمر کے آثار قدیمہ، سمندری اور ثقافتی اہمیت کو ایکسپلور کرنے کے لیے  دنیا بھر سے ریسرچرز، ماہرین تعلیم، ماہرین آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے ماہرین، اور ثقافتی امور کے پروفیشنلز کو جمع کرے گا۔
سائنسی پروگرام میں ساحلی مناظر، سمندری اور زیرآب ثقافتی ورثہ، میوزیم سٹیڈیز ماحولیاتی تحقیق اور بحیرہ احمر کے ماحول کے ساتھ انسانی تعامل جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔
اس کانفرنس کا آغاز 2002 میں برٹس میوزیم سے شروع ہوا اور آج  یہ کانفرنس بین المضامین تحقیق کے لیے ایک نمایاں بین الاقوامی پلیٹ فارم بن چکی ہے۔ اس سال یہ کانفرنس دوبارہ سعودی عرب میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس سے قبل 2013 میں کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد تبوک یونیورسٹی میں ہوا تھا۔
اس کانفرنس کے لیے 180 تحقیقی مقالے موصول ہوئے جن میں 66 ریسرچ پیپرز اور 29 سائنسی پوسٹرز کو علمی جائزے کے بعد  قبول کیا گیا۔ یہ تحقیقی کام 20 سے زائد ملکوں کی 60 یونیورسٹیوں، میوزیم اور تحقیقی اداروں کی نمائندگی کرتا ہے۔

 

شیئر: