Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ: چیلنجز کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی اور کامیابیوں کا جائزہ

کابینہ کا اجلاس پیر کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو ریاض میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ دنوں میں برادر اور دوست ملکوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کو وسیع کرنا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق خطے میں امن و سیکیورٹی کی بنیادوں کو مستحکم کرنے، توانائی کی منڈیوں کے استحکام، آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی بھر پور سپورٹ پر زور دیا گیا تاکہ بین الاقوامی تجارت اور سپلائی چینز کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے۔
اجلاس میں مملکت کے مجموعی امور، دنیا کے بدلتے ہوئے حالات خاص طور پر خطے کے ماحول میں آنے والی تبدیلیوں اور مسلسل چیلنجز کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ نے قومی معیشت کی تازہ ترین صورتحال اور بدلتے ہوئے حالات میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 اجلاس نے مختلف بین الاقوامی انڈیکیٹرز میں مملکت کی مسلسل کامیابیوں اور انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ کی جاری کردہ ورلڈ ڈیجیٹل اینڈ اے آئی رینکنگ کے تحت مصنوعی ذہانت سے متعلق کئی معیارات میں کو سراہا۔ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کونسل کی رکنیت کےلیے مملکت کے انتخاب کی بھی تعریف کی۔

 

شیئر: