Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فالو آن ،اننگز سے فتح کیلئے ہند کی کوشش

کولمبو: سری لنکن ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہو گئی۔میزبان ٹیم نے تیسرے روز ہندکےخلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 230 رنز درکار ہیں۔ 7 کے ا سکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوسل مینڈس اور دیمتھ کرونارتنے ہند کے سامنے ڈٹ گئے۔ دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ میں 191 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ مینڈس 110 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرونارتنے 92 اور پشپاکمارا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ قبل ازیں سری لنکن ٹیم ہند کی پہلی اننگز 622 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 183 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی اور اسے فالو آن کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ ایشون نے 5 وکٹیں لیں۔ نیروشن ڈکویلا کے علاوہ آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی ہندوستانی بولرز کے سامنے سنبھل کر نہ کھیل سکا۔ ڈکویلا 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیوز 26، دھانن جایا ڈی سلوا صفر، پریرا 25، ہیراتھ 2 اور فر نینڈو صفر پر آوٹ ہوئے۔ ایشون نے 5 جبکہ محمد شامی اور رویندر جڈیجہ نے 2، 2 اور یادیو نے ایک وکٹ حاصل کیں۔ سری لنکن ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 230 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، کرونارتنے 92 اور پشپاکمارا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اومیش یادیو اور ہرڈیک پانڈیا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

شیئر: