Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی باکسر کی چینی حریف کو شکست کے بعد بیلٹ واپس کرنیکی پیشکش

 
ممبئی: ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ نے اپنے چینی حریف باکسر ذوالفقارمیامیاتیالی کو شکست دینے کے بعد چیمپیئن شپ بیلٹ امن کے اظہار کے لیے واپس کرنے کی پیشکش کر دی۔خیال رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے انڈیا اور چین کے درمیان ڈوکلام کے تنازعے کے باعث کشیدگی پائی جاتی ہے۔اولمپک میڈلسٹ وجیندر سنگھ نے گزشتہ روز چینی باکسر ذوالفقار میامیاتیالی کو شکست دے کر ان سے ڈبلیو بی او اورینٹل سپر مڈل ویٹ بیلٹ حاصل کر لی تھی تاہم انھوں نے اپنی فتح 'انڈیا چین دوستی' کے نام کی اور کہا کہ وہ یہ بیلٹ واپس کرنا چاہتے ہیں۔انڈیا اور چین کے مابین جون سے ڈوکلام کے سرحدی علاقے میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔ چین اس علاقے میں سڑک کی تعمیر چاہتا ہے جبکہ انڈیا اس سڑک کی تعمیر کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ممبئی میں منعقدہ اس باکسنگ مقابلے میں 31 سالہ وجیندر سنگھ کی فتح کا جشن پورے انڈیا میں منایا گیالیکن ان کی جانب سے امن کی پیغام کو کچھ حلقوں کی جانب سے پذیرائی نہیں ملی۔یوگا گرو بابا رام دیو نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا تھا کہ 'چین کو ممبئی میں بڑی شکست کا سامنا ہوا ہے اور یہی ڈوکلام میں ہوگا۔'تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے چینی حریف نے وجیندر سنگھ کی اس پیشکش کا کیا جواب دیا ہے یا پھر مقابلے کے منتظمین انھیں بیلٹ واپس کرنے کی اجازت دیں گے یا نہیں۔واضح رہے کہ جون میں شروع ہونے والے سرحدی تنازع کے بعد دونوں ملکوں نے سرحدوں پر اپنی افواج میں اضافہ کیا ہے اور ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو پیچھے ہٹنے کو کہا ہے۔یہ علاقہ انڈیا کے شمال مشرقی صوبی سکم اور پڑوسی ملک بھوٹان کی سرحد سے ملتا ہے اور اس علاقے پر چین اور بھوٹان کا تنازع جاری ہے جس میں انڈیا بھوٹان کی حمایت کر رہا ہے۔

شیئر: