Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: 2025 میں غیرملکیوں کی ترسیلات زر 165.5 ارب ریال کی ریکارڈ سطح پر

سعودی شہریوں کی ترسیلات زر 70 ارب ریال سے زیادہ رہیں۔(فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں 2025 کے دوران تارکین وطن کی ترسیلات زر 165.5 ارب ریال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جبکہ سعودی شہریوں کی ترسیلات زر 70 ارب ریال سے زیادہ رہیں۔
اخبار 24 کے مطابق تارکین وطن کی ترسیلات زر کی مالیت 2024 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے جو 144.2 ارب ریال تھی۔
 سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دسمبر2025 میں غیر ملکیوں کی ترسیلات زر 14 ارب ریال رہیں، ستمبر 2024 کے مقابلے میں تقریبا 7 ملین ریال کمی ہوئی۔ 
فروری میں سالانہ بنیاد پر سب سے زیادہ تقریبا 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں سب سے زیادہ 51 ارب ریل ترسیلات زر ریکارڈ کی گئی جو جون 2016 کے بعد سب سے بلند ترین سطح ہے۔
2025 کے دوران سعودیوں کی ترسیلات زر 70.4 ارب ریال تک پہنچ گئیں جو 2024 کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہیں۔
 واضح  رہے سعودی عرب طویل عرصے سے  منافع بخش روزگار کے مواقع تلاش کرنے والے غیر ملکیوں کےلیے ایک ترجیحی ملک رہا ہے۔ اپنی مضبوط اقتصای ترقی اور اعلی تنخواہ کے ساتھ مملکت دنیا بھر کے پروفیشنلز کےلیے ایک پر کشش منزل ہے۔
پاکستان میں بھی سعودی عرب، ترسیلات زر کی آمد سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

 

شیئر: