Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار نے اقوام متحدہ کے الزامات مسترد کردئیے

ینگون ....میانمار کے حکومتی کمیشن نے اقوام متحدہ کی طرف سے عائد الزامات مسترد کر د ئیے کہ سیکیورٹی فورسز راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف منظم جرائم میں ملوث ہیں۔ ملک کے نائب صدر نے کمیشن کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثبوت نہیں ملے کہ گزشتہ برس راکھین میں شدت پسندوںکیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملکی فوج انسانیت کے خلاف مظالم یا نسل کشی کی مرتکب ہوئی۔ ان الزامات کو بھی مسترد کر دیا کہ ملکی دستے اجتماعی زیادتیوں میں ملوث تھے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے حکومتی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: