Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ہائی ٹیک لباس بھی تیار

 لندن.... روبوٹک سائنس کس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب اس کی مدد سے لوگوں نے ایسا ہائی ٹیک لباس بھی تیار کر لیا جس پر لیونگ جیولری گردش کرتی رہتی ہے ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ڈیزائن بھی بدلتا ہے اور درجہ حرارت کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔ اسے تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زیورات عموماً ایک جگہ رہتے ہیں مگر اس میں جو ٹیکنیک استعمال کی گئی ہے اس کی مدد سے لیونگ جیولری کہلانے والے ٹکڑے جن میں مقناطیسی صلاحیت بھی ہے جسم پر منڈلاتے رہتے ہیں ۔ اسے تیار کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ ان ٹکڑوں کو موبائل فون سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے اند ر سینسر بھی لگے ہوئے ہےں جو موسم کا حال بتاتے ہیں ۔ مثال کے طور پر جب اسے برساتی خود(لوہے کی ٹوپی جو لڑائی میں پہنتے ہیں) سے متصل کر دیا جاتا ہے تو وہ موسمی تبدیلیوں کی بھی آگہی دےتے ہیں اور پھر انسان اپنے خود کا اگلا سرا اونچا یا نیچا کر لیتا ہے ۔ لیونگ جیولری کی تیاری کا سہرا پروجیکٹ کینو نامی ایک گروپ کے سر ہے ۔ گروپ کا کہنا ہے کہ یہ زیور نما روبوٹ جمالیاتی معیار پر بہت اونچے ےا اعلیٰ ثابت نہیں ہو سکتے لیکن ان کی خصوصیات یقینی طور پر قابل تعریف ہیں کیونکہ اس کی مدد سے پہننے والے شخص کو بہت ساری سہولتیں حاصل ہو سکتی ہیں ۔ اس جدید ترین لباس میں استعمال ہونےوالی ٹیکنالوجی کے بارے میں ویڈیو بھی جاری ہو گئی ہے۔

شیئر: