Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہند کرکٹ بحالی میں ناکامی پر افسوس رہے گا، سابق چیئرمین شہریار خان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سبکدوش چیئر مین شہریار خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں پاک ہند کرکٹ تعلقات کی بحالی کے لئے ہرممکن کوشش کی اور ہند سے سیریز کی بھیک مانگنے جیسا الزام بھی برداشت کیا لیکن کامیاب نہ ہو سکا جس کا مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا۔ پیرکو ہندوستانی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہندوستانی بورڈ نے بھی اس سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کیا اگرچہ سیاسی کشیدگی بھی اس کی ایک وجہ تھی تاہم بی سی سی آئی نے کوئی مثبت کردار ادا کرنے کو کوشش نہیں کی۔انہوں نے باہمی سیریز کے لئے میری کوششوں اور تگ و دو کو ہندوستانی بورڈ سے بھیک مانگنے کے مترادف قرار دیا گیا لیکن میں نے اس الزام کو صرف اس لئے برداشت کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال ہوجائیں کیونکہ اس سے کھیل کے فروغ کے ساتھ دونوں بورڈز کو بھاری مالی فوائد حاصل ہو سکتے تھے۔ایک سوال پر شہریار خان نے کہا کہ ہندوستانی بورڈ کی جانب سے سیریز کھیلنے سے انکار نے پی سی بی کو بھاری خسارے سے دوچار کیا ہے اور اسی وجہ سے ہم بی سی سی آئی سے ہرجانہ طلب کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔میرے پہلے دور میں ہمارے درمیان 3دو طرفہ سیریز ہو ئی تھیں اور ان دنوں ملکوں کو فائدہ ہوا تھا ۔ میں اس بار بھی یہی چاہتا تھا کہ سیاسی کشیدگی کے باوجود کرکٹ تعلقات قائم رہیں لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں ناکام رہا اور اس میں ہندوستانی بورڈ کا عدم تعاون بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ 

شیئر: