Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولڈ ٹریفورڈ میں معین علی کی کیریئر کی بہترین 75رنز کی اننگز

مانچسٹر:انگلینڈ کے آل راﺅنڈر معین علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں اپنی 75رنز کی اننگز کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا ہے ۔معین انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست رہے اور ان شاندار نضف سنچری کی بدولت انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرنے اور برتری میں خاطر خواہ اضافے کا موقع ملا جبکہ ۔ میزبان ٹیم فتح کے لئے جنوبی افریقہ کو380رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ کھیل کے تیسرے دن معین علی نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کے ڈریسنگ روم کی جانب لگائی گئی یہ شاٹ وہاں بیٹھے ساتھی کھلاڑی جونی بیئر اسٹو نے کیچ کرلی تھی۔معین گزشتہ روز اپنے اسکور میں مزید 8رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے تاہم دیگر کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہو جانے کی وجہ سے ناقابل شکست لوٹے۔میڈیا سے گفتگو میں معین علی نے اولڈ ٹریفورڈ کے تماشائیوں کو بھی سراہا اور اکہ ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے مجھے زیادہ لطف آیا اور اس میچ کی صورتحال کے تناظر میں اپنی بہترین اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا۔اس اننگز کے دوران 15کے اسکور پر معین علی کا کیچ ڈراپ ہوا تھا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ٹیم کو اس سیریز میں فتح کے قریب پہنچادیا۔معین اس سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے مہمان ٹیم کی دوسری اننگز سے قبل 20 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 255رنز بھی بنا چکے ہیں جو 2005کے بعدکسی انگلش آل راﺅنڈر کا پہلا کارنامہ ہے۔ 

شیئر: