Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانوں کو مریخ پر لیجانے والے راکٹ کا تجربہ

کیلیفورنیا .... نومبر میں دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ خلا میں چھوڑا جائیگا جو ایک دن انسانوں کو مریخ پر لیجائیگا۔ اس سلسلے میں اسے تیار کرنے والی ایک کمپنی نے ایک اینیمیشن جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ راکٹ خلا میں چھوڑا جائیگا۔ راکٹ چھوڑنے سے قبل اس کے 2بوسٹر علیحدہ ہورہے ہیں اور وہ واپس زمین پر آتے ہیں تاہم یہ سارے بوسٹر باقاعدہ کنٹرول میں رہتے ہیں۔اسپیس ایکس نامی یہ کمپنی پہلی مرتبہ اب سے تقریباً 3ماہ بعد یہ راکٹ چھوڑنے والی ہے اور اس نے باقاعدہ تیاریاں کرلی ہیں۔ راکٹ ایک لاکھ40ہزار پونڈ کا سامان بھی لیکر اپنے مدار پر گردش کرسکتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ وقت بھی آئیگا جب یہ راکٹ چاند اور مریخ پرلوگوں کو لیکر جائیگا۔

شیئر: