Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویق پروجیکٹ: پہلا جنگی جہاز ’جلالۃ الملک سعود‘ سعودی بحریہ کے حوالے

 امریکہ میں تیار ہونے والا جنگی جہاز ’جلالۃ الملک سعود‘ سعودی رائل نیوی کے حوالے کردیا گیا۔ 
’طویق‘ پروجیکٹ کے تحت امریکی کمپنی سعودی نیوی کےلیے 4 ملٹی مشن جنگی بحری جہاز تیار کرے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکہ کی ریاست ویسکونسن میں  پہلے بحری جہاز کی حوالگی کی تقریب میں رائل نیول فورسز کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی نے سعودی نیوی کے وفد کی سربراہی کی۔
اس موقع پر دیگراعلی افسران اور ملٹری انڈسٹری سے وابستہ معروف کمپنی لاک ہیڈ مارٹن اور بحری جہازساز کمپنی فینکانٹیری کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف نے مملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے بھرپورتعاون کو سراہا جو مسلح افواج اورشاہی بحریہ کو حاصل ہے جس کی وجہ سے ترقی کا سفر بخوبی جاری ہے۔
انہوں نے کہا ’طویق‘ پروجیک رائل نیوی کی ترقی کےحوالے سے انتہائی اہم ہے جس کے تحت مملکت کی بھرپور توجہ بحریہ کی جانب ہے۔

طویق پرووجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے  بتایا کہ ’منصوبے کے تحت جبیل میں کنگ عبدالعزیز نیول بیس کی توسیع  مینٹیننس اور ٹریننگ سینٹر کے علاوہ بحریہ کے حوالے سے ترقیاتی امور شامل ہیں۔
واضح رہے سعودی امریکی مشترکہ منصوبے ’طویق‘ کے تحت دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور تکنیکی امور کے ساتھ ساتھ نیول صنعت کو قومی سطح پر لانا شامل ہے جو نیشنل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے تعاون سے انجام دیےجائیں گے۔

 

شیئر: