Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ سے حیدرآبادی خاتون کی واپسی کیلئے سشما کی کوششیں

حیدرآباد۔۔۔مرکزی وزیرمملکت برائے لیبر و روزگار بنڈارودتاتریہ نے دوحہ میں مقیم حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایم منجولا کے مسائل حل کرانے کے سلسلے میں وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات چیت کی۔ منجولا کشائی گوڑہ کی رہائشی ہے جسے دوحہ میں غیرقانونی طور پر کفیل نے ’’حراست ‘‘میں رکھا ہے جہاں وہ بطورگھریلوملازمہ کام کرتی تھی۔ دتاتریہ نے کہا کہ منجولا کے شوہر ایم روی نے ان سے کہا کہ ملازمت اور بہتر تنخواہ کا وعدہ کرتے ہوئے ستار نامی شخص نے حیدرآباد سے دوحہ پہنچایا۔3ماہ تک گھریلوکام کاج کرنے کے بعد اسکے کفیل نے اس کا موبائل فون ضبط کرلیا۔ منجولا کے گھروالوں سے رابطے کرنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہے ۔ کفیل کی حراست سے رہائی کیلئے وزارت خارجہ سے اپیل کی گئی۔سشما سوراج نے اس مسئلے کی سماعت کے بعد وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری مردول کمار کو اس خاتون کو بچانے کی ذمہ داری دی۔ انہوں نے دوحہ میں ہندوستانی سفارتخانہ کو اس سلسلے میں مطلع کرتے ہوئے فوری کارروائی کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ منجولا کی بحفاظت واپسی جلد ہوگی۔

شیئر: