Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکی آرتھر کے قومی کھلاڑیو ں کیلئے ”گاڈ فادر“ ”بھائی“ اور ” اداکار “کے القابات

 
لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سابق کپتان مصباح الحق کو گاڈ فادراور اوپننگ بیٹسمین احمد شہزادکو بہترین اداکار قرار دے دیا ہے۔ مکی آرتھر نے دلچسپ سوالات کے جواب میں بتایا کہ انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹرافی میں فتح سال کا بہترین موقع رہا۔ انہوں نے ٹیم میں بہترین اداکار اور ہنسانے والے کھلاڑی کے سوال پر احمد شہزاد کا نام لیا جبکہ بابر اعظم کو ٹیم کا سب سے باصلاحیت بیٹسمین قرار دیا۔ہیڈ کوچ نے سابق کپتان شعیب ملک کو ٹیم کے مشہور ترین بھائی کے نام سے مخاطب کیا جبکہ شان مسعود کو سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی قراردیا۔مکی آرتھر نے چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین فاسٹ بولر حسن علی کا نام لے کر بتایا کہ اس کھلاڑی میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں۔

شیئر: