Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکولوں میں یوگا کو لازمی بنانے کی بی جے پی لیڈر کی درخواست مسترد

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں قومی یوگا پالیسی بنانے اور ملک بھر میں پہلی سے 8ویں کلاس کے طلبہ کیلئے یوگا لازمی کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ جسٹس ایم بی لوکر کی قیادت والی بنچ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملے پر حکومت فیصلہ کرسکتی ہے۔ بنچ نے کہا کہ ہم یہ کہنے والے کوئی نہیں کہ اسکولوں میں کیا پڑھایا جارہا ہے۔عدالت نے کہا کہ اس کیلئے سہولت دینا ممکن نہیں جو درخواست گزاروکیل اور دہلی بی جے پی کے ترجمان اشون کمار اپادھیائے اور جے سی سیٹھ نے مانگی ہے۔

شیئر: