Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ بغیر پائلٹ کے طیارے میں سفر کرینگے؟

واشنگٹن .... ایک نئی تحقیق کے مطابق پائلٹ کے بغیر تیار ہونے والے طیارے کی مالیت تقریباً35ملین ڈالر ہوگی تاہم اسکے نتیجے میں مسافروں کے کرائے کم ہوجائیں گے کیونکہ اس طرح ایئرلائنز کو 27بلین پونڈ کی بچت ہوگی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے طیارے 2025ءتک مسافر وں اور کارگو کو لیجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایئرلائنز کو پائلٹ نہ ہونے سے بے پناہ فائدہ ہوگا۔ جو یہ فائدہ ٹکٹ کم کرکے مسافروں کو پہنچا سکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ طیارے کی حفاظت کا بھی زبردست انتظام ہوگا کیونکہ پائلٹ تو غلطی کرسکتا ہے یا بیمار ہوسکتا ہے لیکن اس طیارے میں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ امریکی مسافروں کیلئے کرائے میں کم سے کم 11فیصد کی کمی واقع ہوگی۔ ادھر برطانیہ میں جو سروے کیا گیا ہے اس کے مطابق 1602صارفین کا کہناہے کہ 53فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ پائلٹ کے بغیر چلنے والے طیاروں میں سفر نہیں کرینگے تاہم امریکہ، فرانس، جرمنی اور آسٹریلیاکا کہناتھا کہ پائلٹ کے بغیرچلنے والے طیارے میں کوئی مسئلہ نہیں اور وہ اس سلسلے میں خوفزد ہ نہیں۔ ادھر ریا ن ایئر کے سربراہ مائیکل اولیری نے کہا ہے کہ ہم نے 2010ءمیں ہی پروازوں میں صرف ایک پائلٹ رکھنے کی اجازت طلب کی تھی کیونکہ ہمارا موقف تھا کہ دوسرا پائلٹ غیر ضروری ہے اور اسکا کام اسی وقت شروع ہوتا ہے جب پہلا پائلٹ سو گیا ہو یا پھر کمپیوٹر نظام خراب ہو۔ خیال ہے کہ سب سے پہلے ایسے طیارے کارگو لیجانے کیلئے استعمال ہونگے اور امکان ہے کہ انکی پروازیں جلد شروع ہوسکتی ہیں۔

شیئر: