سعودی ولی عہد اور امیر کویت کا رابطہ، خطے میں سکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال
جمعرات 19 مارچ 2026 21:32
حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے، کونا)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے جمعرات کو ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں ریجنل ایشوز اور سکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا خلیجی ملکوں پر ایران کے مسلسل صریح حملے اور اہم تنصیات کو نشانہ بنانا ایک ’خطرناک اضافہ‘ ہے جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی سی سی ممالک اپنی سرزمین کے دفاع، سلامتی اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گی۔
ددونوں رہنماوں نے عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا دونوں ملکوں اورعوام کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
