Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز پنجاب کی جان ہیں،نوازشریف

  اسلام آباد... وزیراعظم شاہد   خاقا ن عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے گلے مل کر انہیں پنجاب ہاوس سے رخصت کیا۔ اس موقع پروفاقی و صوبائی وزراء لیگی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ لاہور روانگی کے موقع پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ ہمیں پاکستان کی ترقی اورعوام کی خدمت کی توفیق دے۔ عوام کا شکریہ ادا کرنے لاہور جارہا ہوں ، کوئی سیاسی مقاصد نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو رول ماڈل بنایا۔ا نہیں مزید بہت کچھ کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ شاہد خاقان باقی مدت کے لئے وزیراعظم رہیں۔ شہباز شریف پنجاب کی جان اور پورے پاکستان کی شان ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا ہے شہباز شریف پنجاب میں ہی رہیں گے۔ شاہد خاقا ن مستقل وزیر اعظم ہونگے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی روانگی کے وقت کالے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔
 

 

شیئر: