Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کی پذیرائی پر ایرانی عہدیدار کا اظہار تشکر

جدہ .... ایرانی حج مشن کے ایک عہدیدار نے حج کےلئے ارض مقدس پہنچنے والے ایرانی عازمین کے شاندار استقبال پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی وزارت ثقافت و اطلاعات نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ایک وڈیو کلپ جاری کی ہے جس میں ایرانی حج مشن کے معاون ڈائریکٹر ناصر ھویزاوی نے ایرانی عازمین او رخود ا نکے شاندار استقبال پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایرانی عازمین کو جدہ کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے لیکر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تک بہترین خدمات فراہم کرنے پرسعودی حکام کی تعریف و ستائش کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مملکت میں ایرانی عازمین کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں۔
 

شیئر: