Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے سی سی اجلا س میں شرکت کے لیے نجم سیٹھی کولمبو روانہ

لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کےلئے سری لنکا کے شہر کولمبو روانہ ہوگئے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ حکام سے پاک ہند کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات کریں گے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کولمبو روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے سی سی کے 2 روزہ اجلاس میں اہم امور پر بات ہو گی۔اجلاس میں انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈین بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات ہیںتاہم کوشش ہے کہ سری لنکا سیریز کے آخری میچز پاکستان میں کھیلے جائیںجس کے لئے سری لنکا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

شیئر: