ملائشیا کی ماہر حیوانات فرینہ عثمان جن کو ایلیفینٹ ویسپرکے طور پر بھی جانا جاتا ہے، آج کل بورنیو کے علاقے میں مقامی آبادی اور ہاتھیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے جب لوگ ہاتھی جیسے بڑے جانور کو دیکھتے ہیں تو سمجھتے کہ وہ حملہ کرنے آ رہا ہے حالانکہ ایسا نہیں اور یہی تنازع کی بنیادی وجہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کی کٹائی سے ہاتھیوں کے 60 فیصد مسکن متاثر ہوئے ہیں۔
اے ایف پی کی ویڈیو رپورٹ