Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آج بابری مسجد تنازع کافیصلہ ہوجائیگا؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔بابری مسجد اور رام جنم بھومی مقدمہ کی 7برس بعدآج سپریم کورٹ سماعت کرنےجارہی ہے۔ اس مقدمہ کے فریقوں نے الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔واضح ہوکہ پچھلے دنوں سبرامنیم سوامی نے چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی سربراہی میں قائم بنچ کے سامنے معاملےپیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد اس مسئلے کی سماعت شروع کی جائے جس پر چیف جسٹس نےیقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد کوئی حل نکالا جائے گا۔جولائی کے پہلے ہفتے میں سپریم کورٹ نے اس معاملے میں سوامی کو بھی فریق بننے کی اجازت دی تھی۔ سوامی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی بابت بتایا کہ فیصلے پر دائر اپیل گزشتہ7سال سے سپریم کورٹ میںسماعت کی منتظرہے لہذا اس پر فوری طور پر سماعت ہونی چاہئے۔ سوامی نےکہا کہ متنازعہ اراضی پر مذہبی رسم ادا کرنے کی اجازت دی جائے ۔غورطلب امر یہ ہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ فریقین متنازع مسئلہ کا حل عدالت کے باہرآپسی بات چیت کے ذریعے نکالیں۔اس سلسلے میں فریقین مکالمہ کی میز پر بیٹھے مگر قابل قبول حل نکالنے میں ناکام رہے لہذا اب سپریم کورٹ میر ٹ کی بنیا د پر اس متنازعہ مسئلے کا قابل قبول فیصلہ صادر کرکےفریقین کو مطمئن کرےگا۔

شیئر: