Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدمست ہاتھی کو ہلاک کرنے کی تیاری

رانچی۔۔۔۔ملک کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں اس ہاتھی کو ہلاک کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جوپچھلے ماہ کے دوران15لوگوں کو ہلاک کرچکا ہے۔ فاریسٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی کوشش ہاتھی کو پکڑنا ہے، اگر وہ قابو میں نہ آیاتو پھر اسے ہلاک کردیا جائیگا۔ اس نے گزشتہ روز ایک اور شخص کو اپنے پاؤں تلے کچل کر ہلاک کردیاتھا۔ محکمہ جنگلات کے سربراہ ایل آر سنگھ نے بتایا کہ بدمست ہاتھی نے ریاست جھارکھنڈ میں داخل ہونے سے پہلے بہار میں 4لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اور جھارکھنڈ میں اب تک 11افراد کو کچل کر موت کی نیند سلا چکا ہے۔جنگلی حیات کے سربراہ ایل آر سنگھ نے بتایا کہ ریاست جھار کھنڈ میں ہر سال تقریباً60افراد کو ہاتھی اپنے پاؤں تلے روند کر ماردیتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پچھلے 3برسوں میں 1100افراد ہاتھیوں ، شیر اور چیتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

شیئر: