Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ثقافت کا اہم حصہ‘: طائف میں استقبالِ رمضان کی تیاریاں

رمضان کی تیاریوں میں روایتی کپڑے، بخور اور مہندی کا استعال شامل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
طائف کے شہری ماہ رمضان کی آمد پر اپنی قدیم روایات پرعمل کرتے ہوئے استقبال رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
طائف کے شہریوں کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ وہ ماہ مبارک کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش و دیگر روزمرہ کا سامان خرید لیتے ہیں تاکہ رمضان کے دوران افطار و سحر میں فیملی و اجتماعی دعوت کی جا سکے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق علاقے کے ایک تاریخ دان ضیف اللہ الرضوانی کا کہنا ہے کہ زمانہ قدیم سے اہل طائف استقبال رمضان کی تیاریوں کا آغاز گھروں اور محلوں کی سجاوٹ سے کرتے ہیں۔ اس عمل میں گھر کی خواتین بڑے اور بچے سب ہی شریک ہوتے ہیں۔‘
ان کے مطابق ان تیاریوں میں روایتی کپڑے، بخور اور مہندی کا استعال شامل ہے۔

واضح رہے مملکت کے مختلف شہروں میں ماہ رمضان کی آمد پر خصوصی مارکیٹیں قائم ہوتی ہیں جبکہ بازاروں کو روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔ محلوں میں خصوصی روایتی پکوانوں کے سٹالز لگائے جاتے ہیں۔
یہ روایات سعودی ثقافتی ورثے کی ایک اہم حصہ ہے تاکہ کمیونٹی کی اقدار اور روایات نئی نسلوں تک منتقل ہو سکیں۔

 

شیئر: