Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری علاقوں سے باہر روڈ نیٹ ورک کا جامع سروے

سعوی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز انجینیئر صالح الجاسر نے جنرل اتھارٹی فار روڈز کے زیر اہتمام روڈ نیٹ ورک سے متعلق مہم کا آغاز کر دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مہم کو انشورنس کمپنی ’نجم‘ نے سپانسر کیا ہے جس کے تحت شہری علاقوں سے باہر روڈ نیٹ ورک کا جامع سروے کیا جائے گا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے واضح کیا کہ اس مہم کا آغاز محدود پیمانے پر کیا گیا ہے جو وقت کے ساتھ عظیم قومی منصوبہ بن جائے گا۔
ابتدا میں یہ مہم پانچ روزہ ہے تاہم وقت کے ساتھ  یہ سال بھر جاری  رہے گی جس میں علاقوں کے گورنر بھی شریک ہوں گے۔
مہم کا مقصد کچے راستوں کو منظم کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے جس سے حادثات پر قابو پایا جاسکے گا۔ شاہراہوں پر ہونے والے حادثات سے اموات کی شرح میں بھی 60 فیصد تک کمی ہوگی۔

توقع ہے ان اقدامات سے روڈ نیٹ ورک کوالٹی کے حوالے سے مملکت جی 20 ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پرآجائے گا۔
وزیرٹرانسپورٹ نے پہلی مرتبہ لاجسٹک سروسز کے حوالے سے بھی جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل مہم کا آغاز کیا جن میں ’ریفلیکٹنگ پینٹس‘ کی پیمائش جدید گاڑیوں کے ذریعے کی جائے گی جس سے ٹریفک روانی کو متاثر کیے بغیر انتہائی درست نتائج حاصل کیے جائیں گے۔
شاہراہوں پر سمارٹ انتباہی سائنز نصب کیے جائیں گے جبکہ روڈ پینٹ میں ’وارننگ وائبریشن‘ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
 فوری مداخلت کے لیے کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے۔ شاہراہوں کی سکیننگ کا نظام مستقل بنیادوں پر سارا سال جاری رہے گا۔

 

شیئر: