Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر اسلحہ برآمد کرنیوالا تیسرا بڑا ملک

قاہرہ .... برطانوی حکومت کے ماتحت امن و دفاع تنظیم نے تازہ ترین رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے حالیہ ایام میں عسکری سازو سامان کے سودے بڑے پیمانے پر کئے ہیں۔ قطر اِن سودوں کی بدولت اسلحہ درآمد کرنے والے 10بڑے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بزنس انسائیڈر نے اطلاع دی ہے کہ پوری دنیا میں 2007ءسے2016ءکے درمیان سب سے زیادہ عسکری اور دفاعی سازوسامان درآمد کرنے والے ممالک میں مشرق وسطیٰ کے ممالک سرفہرست ہیں۔

شیئر: